Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان کے کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے، نور محمد دمڑ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :  صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلی جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں بلوچستان کے کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا ہے،زیرتعمیر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے حلقہ ترقی کرے گا عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنارہے، پولیو ایک خطرناک وائرس ہے والدین اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے باربار پلاکر اپنے پھول جیسے بچوں کو پولیو جیسی موذی مرض سے محفوظ کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب تحصیل سنجاوی کا دورہ کرنے کے موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاحی تقریبات اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالمیں بچے کوانسداد پولیو کے قطرے پلاکر مہم کاافتتاح کے موقع بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو عصمت اللہ،ایکسین پی ایچ ای ء عیسیٰ مری، ایس ڈی او عمیر،ملک لاجور دمڑ، حاجی جان چیرمین،ملک عبداللہ جان دمڑ،تحصیلدار غالم حسن، عبدلخالق ترین بی اے پی زیارت،سنجاوی کے عہدیداران اور کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سنجاوی ریگوڑہ میں گرلز انٹرکالج، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سنجاوی کا سنگ بنیاد رکھ کر افتتاح کیا، اور سنجاوی بازار، ریگوڑہ واٹر سپلائی کو شمسیتوانانی پر منتقل کرنے اور سنجاوی بازار وردگ آباد میں واٹر سپلائی کیلئے نئے تعمیر ہونے والے واٹر ٹینک ریگوڑ ہ پرائمری سکول کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد پرائمری سکول کاافتتاح کیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو متعلقہ محکموں کے آفیسران نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پر موجودہ متعلقہ محکموں کے آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر پی سی ون کے مطابق وقت مقررہ پر تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی کھڑی نگرانی کرے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر اتی کام میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.