Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیشنل پارٹی نے اپنے حکومت میں امن بحال اور مذہبی رواداری کو فروغ دیا،ڈاکٹر مالک بلوچ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے زہر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ایسٹر ملن پارٹی کی تقریب منعقد ہوا۔ایسٹر ملن پارٹی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ, مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی, صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ, ڈاکٹر کہور خان بلوچ ,آغا گل انیل غوری ،آصف جان مسیح، ریاض زہری حنیف کاکڑ نے خطاب کیا۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ نے مسیح برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحت ایجوکیشن کے حصول کو ممکن بنانے میں مسیح عوام کا بنیادی کرادر رہا ہے لیکن بدقسمتی طبقاتی جبر تقسیم و ناانصافی نے مجموعی عوام کو پسماندہ و محکوم رکھا ہے۔قانون و انصاف میں نابرابری نے ملک کو انتشار و خلفشار کا شکار کردیا ہے۔ائین و قانون تحفظ فراہم کرتا ہے۔
لیکن یہاں قانوں وانصاف کو تحفظ دینے کیلیے جدوجہد کررہے ہیں۔مسیح عوام سمیت اقلیت سے تعلق رکھنے والے تمام مذاہب عدم تحفظ اور مصائب کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی انسانیت و انسانی اقدار کی عظیم فلسفے پر عمل پیرا ہوکر ظلم واستحصال سے پاک سماج کی تشکیل کیلیے جدوجہد کررہی ہے۔
اور اس مقصد کے حصول کیلیے بلوچستان کی تمام اقوام و مذائب کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے دور اقتدار سے قبل بلوچستان امن و امان کی بدترین صورتحال سے دوچار تھا۔مذہبی منافرت و ٹارگٹ کلنگ عروج پر تھی۔اغوائے برائے تاوان منافع بخش کاروبار بن گیا تھا۔لیکن نیشنل پارٹی نے سیاسی بصیرت و سنجیدگی سے بتدریج حالات کو قابو میں لاکر امن کو بحال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.