Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈسکہ الیکشن حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہے،یعقوب ناصر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لورالائی : پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے الیکشن میں پی ایم ایل ن کی امیدوار نوشین افتخار کی کامیابی نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ عوام عمران خان کی پالیسیوں سے تنگ ہیں۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اصل تبدیلی پی ایم ایل ن ہی لائیگی ملک میں فوری عام الیکشن کا اعلان کیا جائے تو حکومت کا پتہ لگ جائیگا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے الیکشن پہلے بھی ہم نے ہی جیتے تھے لیکن پنجاب اور وفاقی حکومت کی مداخلت سے الیکشن دوبارہ کرانے پڑے انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی حکومت نے دھاندلی کا پلان بنایا تھا لیکن مسلم لیگ ن کے شیروں نے دھاندلی کو ناکام بنا دی انہوں نے کہا کہ میں ڈسکہ کے عوام اور منتخب ایم این اے کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے میاں نواز شریف کے نظریئے کو ووٹ دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی پشت پناہی کرانے والے اب تو ڈسکہ کے الیکشن کے بعد حکومت کی حمایت ترک کریں اور ملک میں ائین قانون اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کریں انہوں نے کہا 2018 کے الیکشن میں ملک کے عوام کے ووٹوں کو اہمیت دینے کے بجائے ڈائریکٹ سلیکشن سے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچا ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو عالمی قوتوں کے ایماء پر انکی جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا جسکا خمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سڑکوں پر آنے سے کسی صورت نہیں روکھا جاسکتا عید کے بعد عوامی سمندر کے زریعے ہی تبدیلی کو ممکن بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتے ہیں اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے س پی ڈی ایم یلیکٹڈ وزیر اعظم کی جعلی حکومت کے خلاف تحریک میں شدت لائیگی اور عوام کو موجودہ آٹا اور چینی چور حکومت سے نجات دلا کر رہے گے ریاست مدینہ میں چوروں کیلئے الگ اور اپوزیشن کیلئے الگ قانون ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے احتساب کے نام پر حکومت کا پورا ٹبر چوروں پر مشتل ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلد اپنا لائیمہ عمل طے کرکے حکومت کو گھر روانہ کرنے پر غور کریگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.