Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مقبوضہ کشمیر میں مسجد پر بمباری مذہبی آزادی کا قتل ہے: گورنر پنجاب چودھری سرور

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسجد پر بمباری مذہبی آزادی کا قتل ہے، بھارت کی مسلم دشمنی خطے میں انارکی کو ہوا دے رہی ہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی سب سے بڑا دہشت گرد اور امن دشمن ہے، امت مسلمہ کو خاموشی ختم کر کے بھارتی دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا، کون سا مذہب مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی اجازت دیتا ہے ؟ بدقسمتی سے یو این او کا مردہ ضمیر بلکتے کشمیریوں کی آواز سننے سے قاصر ہے۔

چودھری سرور نے کشمیر میں مسجد پر بھارتی افواج کی بمباری کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، بھارت سن لے وہ کشمیریوں کی تحریک آزاد کی آواز دبا نہیں سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.