Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عام آدمی کے ریلیف کیلئے اقدامات کیے جائیں ،خواجہ حبیب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور  :  پاک ایران فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت عالمی مالیاتی اداروں کا خیال ضرور کرے لیکن مہنگائی کو کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کرے تا کہ عوام میں یہ تاثر مضبوط ہو سکے کہ حکومت عوام کی پریشانیوں سے واقف ہے اورعام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف قرض بڑھ رہے ہیں اور دوسری طرف مہنگائی پچھلے نو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، مارچ میں مہنگائی 9.05 فیصدریکارڈ کی گئی ہے ،فروری میں 8.7 فیصدجبکہ جنوری میں 5.7 فیصدتھی، جو کچھ ہو رہا ہے وہ معاشی اصولوں کے عین مطابق ہے اور اس میں کوئی اچنبے کی بات نہیں کیونکہ جب قرض بڑھتے ہیں تو مہنگائی بھی بڑھتی ہے ۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پچھلے 70 سال کی تاریخ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ملک شاید عام آدمی کے لیے نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کے لیے بنایا گیا ہے کیو ں کہ پالیسی بظاہر انہیں دیکھ کر ہی طے کی جاتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.