Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پنجاب ، خیبر پختونخوا کا انفرااسٹرکچر کراچی سے کئی بہتر ،وفاقی چیمبر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) وفاقی چیمبر کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کہاہے کہ کراچی سے سندھ اور وفاق سب سے زیادہ ریونیو وصول کررہاہے لیکن بدحال انفرااسٹرکچر اور بنیادی ضرورتوں کے منصوبوں کو مکمل نہیں کیاجارہا،جب ہم لاہور جاتے ہیں تو وہاں کی ترقی کو دیکھ کرشرم آتی ہے ، یہ بات انہوں نے فیڈریشن ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ ناصرحیات مگوں نے کہاکہ کراچی سے حیدر آباد کا ایم نائن ویسا نہیں جیسا سکھر ملتان بنایا گیا ، سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ کراچی کے انفرااسٹرکچرکے معیار کو بہتر بنائے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب اورخیبر پختونخوا کے شہروں کا انفرااسٹرکچر کراچی سے بہت بہتر ہے ، کراچی کے انڈرپاسز بناتے ہوئے اچھی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ،کے فور منصوبہ اگرچہ تاحال مکمل نہیں ہوا لیکن شہر سے باہرکے ایک بڑے رہائشی منصوبے کو پانی دیدیاگیا جب کہ کراچی کے عوام کو پانی کی مشکلات اب تک درپیش ہے ، کراچی جیسے بڑے میگا سٹی میں ٹرانسپورٹ کا سسٹم ہی نہیں ہے ،یہی وجہ ہے کہ اس شہر کا پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام مکمل تباہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.