Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شرجیل خان کو فخرزمان کے ساتھ اوپنر بھیجنے کی تجویز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے قومی ٹیم مینجمنٹ کو مشورہ دیا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں فخر زمان اور شرجیل خان کو بطور اوپنرز بھیجا جائے ۔ گزشتہ روز یو ٹیوب چینل پر انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کو بیٹنگ آرڈر میں نچلی پوزیشن پر لانا چاہئے کیونکہ شرجیل خان زیادہ موزوں اوپنر ثابت ہو سکتے ہیں ۔شعیب اختر کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان اچھا کھیلے لیکن مختصر ترین فارمیٹ میں بطور اوپنر شرجیل خان زیادہ بہتر ثابت ہو ں گے کیونکہ وہ فخر زمان کے ساتھ مخالف بالنگ لائن کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلناہو گی کیونکہ موجودہ دور 170 اور 180رنز تک ہدف کا نہیں رہابلکہ ابتدائی بیٹنگ میں دو سو سے زائد رنز بن سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں بڑا ٹوٹل سکور بورڈ پر سجایا جس کا اسے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنا چاہئے جس کے بعد محمد حفیظ، محمد رضوان اور حیدر علی بیٹنگ کیلئے آئیں۔ پہلے ٹی ٹونٹی میں آصف علی کی کمی محسوس ہوئی کیونکہ وہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی صرف پاور ہٹنگ کا گیم ہے اور آصف علی جارحانہ کرکٹ کھیل کر پاکستان کرکٹ کیلئے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.