Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے: سید فخر امام

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو سہولت دینے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے اور ان کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز ملتان میں پنجاب کے وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ان کے اخراجات میں کمی اور آمدنی میں اضافہ ہو۔

سید فخر امام نے کہا کہ ٹڈی دل کے حملوں کے باوجود فصلوں کی پیداوار کے اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کپاس کا تصدیق شدہ بیج فراہم کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں تاکہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ وزیراعظم کے ہنگامی زرعی پروگرام کے تحت تین سو ارب روپے کے فنڈ سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جدید مشینری پر سنتالیس کروڑ روپے سے زیادہ کی اعانت دی گئی ہے جس میں سے ڈرب کے ذریعے آبپاشی کے نظام پر پچاس فیصد اور شمسی توانائی کے نظام پر ساٹھ فیصد اعانت دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سیڈ کونسل نے مختلف فصلوں کے ایک سو سنتالیس نئے اقسام کے بیجوں کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں گزشتہ دو سال کے دوران اٹھہتر ہزار ایکڑ بنجر زمین کو قابل کاشت بنایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.