Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت قانون کی بالادستی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  :  وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت قانون کی بالا دستی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ کمزور اور طاقتور کیلئے یکساں قانون اور دفاتر میں سزا اور جزا ہی نظام میں بہتری لا سکتا ہے۔

وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو جامعہ الرشید کراچی کے مہتمم مفتی رحیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اتوار کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، قائد حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، رفیع الدین، زبیر موتی والا، کرنل (ر) عبدالمغنی اور خلیل الرحمن ملاخیل شامل تھے۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کے ریاستِ مدینہ کے ویژن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اسکے علاوہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت بڑھتی ہوئی بیرونی سرمایہ کاری بھی گفتگو کا حصہ رہی۔

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت قانون کی بالا دستی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ر ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمزور اور طاقتور کیلئے یکساں قانون اور دفاتر میں سزا اور جزا ہی نظام میں بہتری لا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کرپٹ عناصر کی سہولت کاری والے نظام کو درست کرکے قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.