Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعلیٰ بلوچستان کے دورہ ژوب کے موقع پر پرانے اعلانات کوئی نئی بات نہیں ،جعفر مندوخیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماءوسابق صوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے دورہ ژوب کے موقع پر پرانے اعلانات کوئی نئی بات نہیں ،ژوب ڈویژن سے متعلق فیصلہ سابقہ حکومت میں ہواتھا اور جام صاحب نے ژوب کے دورے کے موقع پر پرانے منصوبوں کاافتتاح کیا جس سے عوام مطمئن نہیں ہے ،ہونا تو یہ چاہےے تھاکہ وزیراعلیٰ جام کمال ژوب میں نئے منصوبوں کاافتتاح اور نئے اعلانات کرتے تاکہ عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہوتے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کمال نے ژوب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نئے منصوبوں کی بجائے پرانے منصوبوں کاافتتاح کیا ،واشک اور شیرانی کی منظوری ایک ساتھ ہوئی تھی جبکہ رخشان اور ژوب ڈویژن کی منظوری ایک ساتھ ہوئی تھی تاہم بعض ممبران کی جانب سے قلعہ عبداللہ اور پشین کو ڈویژن بنانے کے مطالبے سے معاملہ نے طول پکڑ لیا حالانکہ یہ فیصلہ بہت پہلے کیاگیا تھا وزیراعلیٰ جام کمال خان کی جانب سے ژوب میں وہی پرانے اعلانات سے عام عوام مطمئن نہیں ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کو چاہےے تھاکہ وہ ژوب کیلئے ٹھوس بنیادوں پر نئے منصوبوں کاافتتاح کرتے انہوں نے کہاکہ ژوب ڈویژن کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کے وزارت اعلیٰ کی مدت میں فیصلہ ہوگیا تھا لیکن اب انہی اعلانات کو دوبارہ عوام کے سامنے دہرانا دہرا معیار ہے ،پہلے فیصلہ ہواتھاکہ ایک ڈویژن بلوچ جبکہ ایک ڈویژن پشتون بیلٹ میں بنے گا بلوچ بیلٹ میں رخشان جبکہ پشتون بیلٹ میں ژوب ڈویژن شامل تھا ہونا تو یہ چاہےے تھاکہ صوبائی حکومت نے آتے ہی ژوب یا پھر پشین کے نئے ڈویژن سے متعلق فیصلہ کرتی تو عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہوتے ترقی کی دعویدار جام کمال کے پرانے اعلانات پر افسوس ہواتاہم دیر آئددرست آئد کے ساتھ امید ہے کہ پشتون بیلٹ میں ڈویژن سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کرایاجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.