Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گورنر بلوچستان نے موسم بہار شجر کاری مہم 2021 ءکا افتتاح کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آن لائن ) گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے جمعہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ کے لان میں کوئٹہ پائن کا پودا لگا کر موسم بہار شجرکاری مہم 2021 کا افتتاح کیا جو ایک ہفتے تک جاری رہے گااس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنگلات محمد صدیق مندوخیل، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر شاہنواز علی، چیف کنزویٹر عبدالجبار، اور کنزویٹر نیاز کاکڑ بھی موجود تھے شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے گورنر یاسین زئی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ہمیں عوام میں درختوں کی اہمیت وافادیت کا احساس جگانا ہوگاکیونکہ درختوں کی اہمیت کے پیش نظر انٹرنیشنل سطح پر شجرکاری مہم 2021 کے درخت، سرکاری جنگلوں اور ہر ضلع کی سطح پر تمام اعلی تعلیمی اداروں، کیڈٹ کالجوں اور سرکاری اراضی پر لگائے۔ انہوں نے صوبائی دارالحکومت کے شاہراہوں، ایرپورٹ روڈ، سمنگلی روڈ، سریاب روڈ اور بائی پاس پر لگائے گئے درختوں اور پودوں کو بروقت پانے دینے اور انکی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور انکی مناسب دیکھ بھال سے نہ صرف موسمی بہتری آئیگی بلکہ متعلقہ محکموں کی محنت و وسائل کو ضائع ہونے سے بچ جائینگے گورنر بلوچستان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پلانٹ فارپاکستان شجرکاری مہم 2021 سے ہماری آنے والی نسلوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.