Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکا اپنی افواج فلپائن میں رکھنے کا خواہشمند ہے تو پیسے دینے پڑیں گے: صدر روڈریگو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

منیلا: فلپائن کے صدر روڈریگو دوترتے نے امریکا کے سامنے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنی افواج فلپائن میں رکھنے کا خواہش مند ہے تو پیسے دینے پڑیں گے۔

منیلا میں ایک عسکری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلپائنی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کی خطے میں موجودگی سے جنگ کا خطرہ ہے۔ جنگ ہوگی تو خمیازہ فلپائن کو بھگتنا پڑے گا۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس لیے امریکاا پنی افواج مفت میں فلپائن میں نہیں رکھ سکتا۔ پیسے دیں گے تو امریکی افواج یہاں رہیں گی ورنہ نہیں۔

فلپائنی صدر نے گزشتہ سال امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعاون کا معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے امریکی افواج کے انخلاء کا حکم دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.