Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکی ڈالر مزید سستا ، سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد تیزی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : ملک بھر میں مسلسل امریکی ڈالر کی قیمت میں تنزلی آنے لگی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 35.12 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تنزلی آنے لگی، امریکی کرنسی کی قدر 40 پیسے گراوٹ کے بعد 176 روپے 63 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 23 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف اُتار چڑھاؤ کے بعد 35.12 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45916.25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.08 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 12 کروڑ 53 لاکھ 11 ہزار 623 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.