Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان محکمہ صحت کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے عملی طور پر اقدامات کر رہے ہیں ، سید احسان شاہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان محکمہ صحت کو پرائمری سطح پر مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر عملی طور پر اقدامات کر رہے ہیں ہائی لیول پر چیزیں بہتر ہیں پرائمری سطح پر چیزیں بہتر ہونے سے اس کے فائدے عام شہریوں کو پہنچیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اجلاس میں کیا، صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر طاہرہ کمال نے بلوچستان میڈیسن سپورٹ پروگرام کے بارے میں مکمل طور پر بریفنگ دی اور بلوچستان میڈیسن سپورٹ پروگرام کے کارکردگی، اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی آگاہ کیا اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور قاضی، سابقہ پارلیمنٹرین میڈیم پروین مگسی، صوبائی کوآرڈینیٹر بلوچستان میڈیکل پروگرام ڈاکٹر محمود پراچہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فیض بڑیچ، ایڈمن آفیسر ہیلتھ عطاء محمد اسٹاف افسر ذاکر احمد سمیت دیگر شریک تھے اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے بلوچستان میڈیسن سپورٹ پروگرام کے جاری پروجیکٹس کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے اور تسلی بخش جواب دینے پر متعلقہ افسران کی تعریف کی اور انکے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت ایک اہم شعبہ ہے جب تک نچلی اور پرائمری سطح پر چیزیں بہتر نہیں ہونگی تب تک عام شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا پورے بلوچستان کے تمام اضلاع کے ڈاکٹرز کی کارکردگی اور انکی موجودگی کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے ہم اس محکمہ میں بہتر تبدیلی لانے کے خواہاں ہیں جس پر ہم دن رات کام کر رہے ہیں ایم ایس ڈی کو ختم کرکے اضلاع کو بااختیار بنایا گیا ہے تاکہ وہ اپنی ضرورت کی ادویات کی خریداری کرسکے ہر ضلع میں ایم ایس ڈی کے متعلق شکایات تھی میڈیکل اسٹورز پر ڈرگ انسپکٹرز چھاپہ نہیں مارینگے تو ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات کا مقصد عوام کو معیاری، بہترین اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی ہے۔ ہسپتالوں میں دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے محنت اور جذبے کے ساتھ کام کرنا ہو گا بہترین علاج معالجہ عام آدمی کا حق ہے اور یہ حق عوام کو دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.