کوئٹہ شہر کے تقریبا تمام ٹیوب ویلو کی بجلی منقطع شہر میں پانی کی شدید قلت, عوام پریشان
کوئٹہ: کیسکو نے ایک دفعہ پھر عوام دشمنی کا ثبوت دیا. تفصیلات کے مطابق, کیسکو نے آج پھرکوئٹہ شہر کےٹیوب ویلوں کی بجلی کاٹ دی ہیں
کوئٹہ: کوئٹہ کی سردی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے اور ساتھ ہی گیس حکام نے گیس کا پریشر ختم کر دیا اور اب اگر گیس کے ساتھ ساتھ پانی بھی نہ ہو تو لوگ ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر رہ جائیں گے
آج حالت یہ ہے کہ کوئٹہ کی عوام SSGC, واسا اور کیسکو کی من مانیوں کی وجہ سے بنیادی حقوق سے محروم ہورہے ہیں. کوئٹہ کے شہریوں کا وزیراعلی بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان سے مطالبہ ہے کہ واسا اور واپڈا کے مابین اس مسلہ کا کوئی مستقل حل نکالیں تاکہ ہر مہنے کی اس اذیت سے چھٹکارا مل سکیں اور شہر میں گیس کےپریشر میں کمی کا بھی نوٹس لیں تاکہ لوگ اپنے گھر میں اس سردی سے بچ سکیں-
کوئٹہ: اہلیان کوئٹہ کا وزیراعلیٰ، صوبائی وزیر واسا اینڈ پی ایچ ای, SSGC کی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ