Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قومی معیشت کا پہیہ محنت کشوں کی جانفشانی کے باعث رواں دواں ہے: گورنر بلوچستان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آن لائن )گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ قومی معیشت کا پہیہ محنت کشوں کی جانفشانی کے باعث رواں دواں ہے اور محنت کش طبقہ ہی ملک کی صنعتی واقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے. لہٰذا ضروری ہے کہ محنت کشوں کے تمام حقوق کی پاسداری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں رمضان اچکزئی کی قیادت میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ محنت کشوں کے پسینے اور محنت کی بدولت ہی پوری قوم ایک خوشحال اور معاشی طور پرآسودہ زندگی گزارنے کے قابل ہو سکتی ہے. گورنر یاسین زئی نے کہا ہے کہ ہمیں احساس ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال بالخصوص محنت کش طبقے پر بہت گراں گزری ہے اور اس سے مسائل اور مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتیں احساس کفالت پروگرام اور مستحقین کو انکی دہلیز پر راشن پہنچانے سے مشکلات میں کافی حد تک کمی کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ یہ زیارکش طبقہ ہی ہے جو دن رات محنت کرکے قومی پیداوار میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔ وفد نے گورنر بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ واپڈا یونین ملازمین کے بچوں کیلئے ایک کالج کے قیام کو عمل میں لایا جائے اور سرکاری تعلیمی اداروں میں مزدوروں کے بچوں کیلئے کوئی کوٹہ مختص کیا جائے جس پر گورنر بلوچستان نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مزدوروں اور کسانوں کی خصوصی اہمیت کے پیش نظر موجودہ حکومت ان کی فلاح وبہبود اور معاشرہ انھیں باعزت مقام دلانے کیلئے کاوشیں کررہی ہے تاکہ انکی معاشی حالت بہتر کی جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.