Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج : کاروباری ہفتے کا مایوس کن آغاز،13ارب خسارہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کا مایوس کن آغاز ہوا،کے ایس ای 100انڈیکس48پوائنٹس کی کمی سے 45605 پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 13 ارب کا خسارہ ہوا ،جب کہ 55فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،بعد ازاں منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب 100انڈیکس 45600پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 27پوائنٹس کی کمی سے 19096 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31889 پوائنٹس سے کم ہو کر 31839 پوائنٹس پر بند ہوا ،سرمایہ گھٹ کر 82 کھرب 98 ارب روپے رہ گیا۔مجموعی طور پر 415کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 173کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،227میں کمی اور 15 میں استحکام رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.