کراچی ( بزنس رپورٹر ) یو بی ایل نے مسلسل دوسرے سال بھی’’انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان‘‘کی جانب سے ’’بہترین ڈیجیٹل بینک‘‘ کا ایوارڈجیت لیا ہے ، یہ گزشتہ برسوں میں یو بی ایل کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، یہ اعزاز یو بی ایل کو پانچویں پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2020 کے موقع پر دیا گیا ہے جس کیلئے اے ایف فرگوسن کی شراکت داری بھی شامل ہے ۔اس موقع پریو بی ایل کے صدر و سی ای او شہزاد اداد کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ یو بی ایل کی تخلیقاتی اور جدت پر مبنی خدمات کا ثبوت ہے اور ہمارے صارفین کی یو بی ایل پر اعتماد کی بھرپور عکاسی کرتا ہے ۔
مشرق مزید