Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹرمپ کادوبارہ مواخذہ، ری پبلکنز نے ووٹنگ روک دی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن  :  امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ ارکان نے صدر ٹرمپ کے دوسری مرتبہ مواخذے کیلئے کارروائی شروع کردی،ریپبلکنز نے ووٹنگ روک دی ۔سپیکر نینسی پیلوسی نے صدر ٹرمپ کوفوری عہدے سے ہٹانے کی قرارداد بلاک کرنے کی مذمت کر تے ہوئے الزام لگایا کہ ریپبلکن ارکان امریکا کے تحفظ کی قرارداد مسترد کرکے بدحواس، غیر متوازن اور ذہنی مریض کو مذموم سرگرمیاں جاری رکھنے کا موقع دے رہے ہیں، جس سے امریکا اور جمہوریت کو سخت نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے خلاف قرارداد پر آج رائے شماری ہو گی جس میں نائب صدر مائیک پنس سے 25 ویں ترمیم کے تحت 24 گھنٹے کے اندر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے پر زور دیا جائیگا۔ اگلے مرحلے میں صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کا بل ایوان میں پیش کیا جا ئے گا۔دوسری طرف واشنگٹن ہنگاموں میں مرنیوالے پولیس اہلکار برائن سک کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں، امریکی اہلکار کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں 5 دن بعد امریکی پرچم سرنگوں کیا گیا۔دریں اثنا امریکی خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ نے صدرکے حامیوں کے حملے پر خاموشی توڑ تے ہوئے کہاکہ انہیں گزشتہ ہفتے کے واقعہ پر سخت مایوسی ہوئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.