Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شہزاد اکبر کے الزامات جھوٹ کا پلندہ، اوچھے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جاسکتا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : احسن اقبال نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کے الزامات جھوٹ کا پلندہ، اوچھے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جاسکتا، نااہل حکمرانوں سے جان چھڑانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، عمران خان بتائیں، ملکی معیشت کی بربادی کا ذمہ دار کون ہے؟۔

پاکستان ملسم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان تحریک جھوٹ کی ہے، لوگوں کو جیل میں ڈال کر ان کی کردار کشی کی جاتی ہے، ڈیڑھ سال پہلے مجھ پر الزام لگایا کہ 70 ارب روپے کمیشن کھائے ہیں، آج تک یہ اس پر جے آئی ٹی نہ بنا سکے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملتان سکھر موٹروے چین کی حکومت نے بنائی ہے، پاکستان کا پیسہ خرچ نہیں ہوا، آپ ہمارے دوست ملک چین پر الزام لگا رہے ہیں، جس نے پاکستان کا ہاتھ پکڑا، پاکستان کے اندر آپ کے وزیر چین کی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں، یہ پاک چین تعلقات اور دوستی کو سبوتاژ کر رہے ہیں، جن لوگوں نے محنت، دیانت داری سے ملک چلایا ان کیخلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں، ہم نے منصوبوں کی لاگت میں کمی کر کے پاکستان کا پیسہ بچایا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.