Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے۔

موسم کاحال بتانے والوں کے مطابق آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے ہے۔

ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استور اور قلات میں منفی تیرہ ریکارڈ کیا گیا۔ سکردو اور گوپس میں منفی بارہ رہا۔ کوئٹہ میں منفی 8 اعشاریہ پانچ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.