Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فیصل آباد میں چینی کی قیمت ایک بار پھر سے اونچی اُڑان بھرنے لگی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد : فیصل آباد میں چینی کی قیمت ایک بار پھر سے اونچی اُڑان بھرنے لگی، چینی کی قیمت میں ہونے والے ہوشرُبا اضافے سے شہری چکر کر رہ گئے۔

فیصل آباد میں چینی کی قیمت ایک بار پھر سے سنچری سکور کراس کرگئی۔ کرشنگ سیزن کے دوران بھی چینی کی قیمت میں ہونے والے ہوشرُبا اضافے نے انتظامیہ کی کارکردگی کے پول کھول دئیے۔ رواں دنوں مارکیٹوں میں چینی 100 سے 110 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے، جس پر شہری، انتظامیہ کو کوستے دیکھائی دیتے ہیں۔

چینی کی قیمتیں بڑھنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکاندار بھی من چاہی قیمت وصول کر رہے ہیں۔ البتہ معاملے پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کا کہنا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کو اگر فوری لگام نہ ڈالی گئی تو کرشنگ سیزن ختم ہونے پر چینی کی قیمت 130 روپے فی کلوگرام تک پہنچنے کے بھی خدشات ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.