Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   وزیراعلیٰ پنجاب نے گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی۔ لاہور میں 103 کلومیٹر طویل 6 روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور سارجنٹس کی بھرتی کی بھی اصولی منظوری دے دی اور ہدایت کی کہ الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے ضروری امور جلد طے کئے جائیں۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بدل دیا جائے گا۔

عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لئے مختلف آپشز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا محکمہ ٹرانسپورٹ تمام آپشز کا جائزہ لے کر فوری حتمی سفارشات پیش کرے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی ہوگی، ہر وہ کام کریں گے جس کا فائدہ عوام کو ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ سٹیشن پر صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا بھی حکم دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.