Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری،سونا2500روپے سستا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر)  مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ،ادھر فی تولہ سونا2500روپے سستا ہوگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے کی کمی سے 158.70روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی سے 158.60 روپے پرآگیا۔ برطانوی پاؤنڈ 50پیسے کے اضافے سے 209روپے پر جاپہنچا جبکہ 1.50 روپے کی نمایاں کمی سے یورو 186.30روپے پرآگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا80ڈالر کی نمایاں کمی سے 1877ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2500 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار100 اور دس گرام 2143روپے کی کمی سے 96 ہزار 108روپے پرآگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے کی کمی سے 1180 روپے ہوگئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.