Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بابر اعظم پی ایس ایل کیلئے پر جوش، ویڈیو شیئر کر دی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کیلئے پرجوش ہیں۔

بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو بعنوان پھر سے تیار ہیں کو شیئر کیا جس میں کورونا وبا کے باعث کرکٹ بالخصوص پی ایس ایل کی ملتوی ہونے کے حوالے سے بات کی گئی۔

ویڈیو میں کہا گیا کہ پی ایس ایل کا جیسا جاندار آغاز تھا ویسا ہی شاندار انجام ہوگا، کیونکہ ہم پھر سے تیار ہیں۔ ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کھیل وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے چھوڑا تھا، کیوں آپ پھر سے تیار ہیں ؟۔

کرکٹر بابر اعظم نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور ہیش ٹیگ پھر سے تیار ہیں کا استعمال کرتے دکھائی دئیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.