Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے فرد جرم عائد کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب گواہان کو طلب کرلیا۔ شہباز شریف نے کہا میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ہوں، میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کیے گے، نیب کے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا میں سیاسی جماعت کا سربراہ ہوں، سیاسی مخالفین میرے خلاف سازش کر رہے ہیں، میرے اوپر جس جس کیس میں فرد جرم عائد کی گئی وہ تمام کیسز بے بنیاد ہیں، میں نے ہسپتال بنائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.