Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان حکومت نے موسم سرما کے دوران سرکاری اداروں کے نئے اوقات کار جاری کر دئیے 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ ( اے پی پی )بلوچستان حکومت نے موسم سرما کے دوران سرکاری اداروں کے نئے اوقات کار جاری کر دئیے ہیں۔محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم و نسق کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق 15اکتوبر بروز جمعرات 2020ءسے موسم سرما کے سلسلے میں صوبے بھر کے تمام انتظامی دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بلوچستان بھر کے سرکاری دفاتر میں صبح 8 بج کر 30 منٹ سے 4 بجے تک کام کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ اس دوران دن1 بج کر 30 منٹ تا 2 بج کر 30 منٹ تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔جمعے کو 8 بج کر 30 منٹ تا 3بج کر 30 منٹ تک کام کے اوقات مقرر کئے گئے ہیں، جب کہ نمازءجمعہ کیلئے 1بج کر 15تا 2 بج کر 15منٹ تک وقفہ ہوگا۔اس کے علاوہ پیر سے ہفتے تک 6 روز کھلنے والے دفاتر میں صبح 8بج کر 30سے 2بج کر 30منٹ تک اوقات کار مقر ر کردئیے گئے ہیں۔جمعہ کو ایسے دفاتر میں 8بج کر 30سے 12بج کر 30منٹ تک دفاتر کھلے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.