Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک میں تبدیلی لانے کے لئے عوام کومنظم کرنےکی ضرورت ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ+کراچی( این این آئی)نیشنل پارٹی کے رہبرمیرحاصل خان بزنجوکوخراج عقیدت پیش کرنے کےلئے نیشنل پارٹی کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس زیرصدارت ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کراچی پریس کلب میں منعقدہواتعزیتی ریفرنس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی،طاہربزنجو،خیرجان بلوچ،یاسمین لہڑی،فداحسین دشتی،مخدوم ایوب قریشی،مجیدساجدی عیسی خان بلوچ،ملک توصیف،کامران خان،پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے رہنماشاہ محمدشاہ،یوسف مستی خان،اسلم غوری،بی ایس او(پجار)کے رہنماعبداحکیم بلوچ،ممتازصحافی انورساجدی،ڈاکٹرجبارخٹک،ممتازمزدوررہنمالیاقت ساہی،کیپٹن فہیم الزمان، اورمیرحاصل بزنجوکے ذمانہ طالب علمی کےساتھیوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کرکے اپنے مرحوم قائدکوخراج عقیدت پیش کیاریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے قائدوسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہامیرحاصل بزنجونے زمانہ طالب علمی سے سیاست کاآغازکیاوہ اپنے اصولوں اورنظریات کوہرچیزپرمقدم رکھتے تھے ہوئے پارلیمنٹ میں مظلوم قوموں اورکچلے ہوئے طبقات کے بےباک نمائندے تھے وہ ملک میں ہم خیال اورہم نظریات جماعتوں کےاتحادکےلئے زندگی کے آخری لمحے تک سرگرداں رہے اب جبکہ وہ اس دنیامیں نہیں ہیں توہم سب کی یہ زمہ داری بنتی ہے کہ ہم سب ملکرانکے مشن کومکمل کریں انہوں نے کہاملک میں تبدیلی لانے کے لئے عوام کومنظم کرنےکی ضرورت ہے کیونکہ منظم عوام ایک ایسی قوت ہوتے ہیں جوآمریت کوجڑسےاکھاڑدیتے ہیں اس کام کےلئے ملک کی تمام جمہوری قوتوں کواکٹھاہوناہوگا،انہوں نے کہاگزستہ سات دہائیوں سے ملک کوغلط طریقے سے چلایاجارہاہے غلطیاں اورلوگ کرتے ہیں لیکن سزاسیاست دانوں کودی جاتی ہے حال ہی میں چندنئی سازشیں سامنے ا ٓئی ہیں خفیہ طورپرایک آرڈی نینس کے زریعے سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں کووفاق میں شامل کردیاگیاہے اوردوسری سازش یہ ہورہی ہے کہ بلوچستان کوساﺅتھ اورنارتھ کے نام سے پیش کیاجارہاہے جبکہ مکران،خاران،واشک،آواران اوردوسرے علاقے سب ایک ہی ہیں ہم ساحلی علاقوں پرقبضہ اوربلوچستان کی تقسیم کی سازشوں کوکبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے نیشنل پارٹی نے پہلے بھی اس طرح کےاقدامات کی مخالفت کی ہے اورآئندہ بھی اس طرح کےاقدامات کی مخافت کریں گے،ڈاکٹرمالک نے کہاپاکستان ایک کثیرالقومی ملک ہے ہم کسی قوم سے اس کاوطن چھیننے کی اجازت ہرگزنہیں دینگے،انہوں نے کہاپی ڈی ایم کی آمریت مخالف جدوجہدمیں نیشنل پارٹی اپناکرداربھرپورطریقے سے اداکرےگی اورہماری یہ بھی کوشش ہے کہ نیشنل عوامی پارٹی(نیپ)جیسی کوئی بڑی پارٹی بنائی جائے جس میں نیشنل پارٹی،عوامی ورکرزپارٹی اورمزدورکسان پارٹی شامل ہوں۔تعزیتی ریفرنس سے طاہربزنجو،انورساجدی خیرجان بلوچ،یاسمین لہڑی،مخدوم ایوب قریشی،ملک توصیف، ،یوسف مستی خان،شاہ محمدشاہ،اسلم غوری،لیاقت ساہی،عبدالحلیم بلوچ اوردیگررہنماﺅں نے خطاب کیا،نظامت کے فرائض مجیدساجدی نے انجام دیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.