Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ میں مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہوگیا ،انتظامیہ چپ ، عوام پریشان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (سٹی رپورٹر ) ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہوگیا اور کوئٹہ میں اشیاءخورد ونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے کے باوجود پرائس کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے انڈے 200 روپے فی درجن جبکہ آٹا ¾ دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی من مانے اضافے نے شہریوں کو پریشان کردیا، پرائس کنٹرول کمےٹی ضلعی انتظامیہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ ادارے غیر فعال ہونے سے گراں فروشوں کی چاندی ہوگئی ہے اور شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں کوئٹہ میں اتوار کو فی درجن انڈے 200روپے میں فروخت کئے گئے کوئٹہ میں 20 کلو آٹا کا تھیلا 1200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے یاد رہے کہ پنجاب میں گندم اور آٹا کے بحران کے باعث کوئٹہ میں پنجاب سے آنے والے آٹا کی سپلائی بند ہونے سے آٹا کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اسی طرح دالوں کی قیمتوں میں بھی فی کلو 10سے 30روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے کوئٹہ شہر میں سبزیاں اور پھل بھی مہنگے داموں فروخت کئے جارہے ہیں کوئٹہ میں پیاز فی کلو 60 روپے مٹر 300روپے ادرک 1000روپے فی کلو لہسن 280روپے فی کلو گوبھی 80روپے فی کلو ٹماٹر 120روپے فی کلو آلو 100روپے فی کلوفروخت ہورہے ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور من مانے دام وصول کرنے اور چیزوں کی قیمتوں میں اضافے پر ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمےٹی محکمہ انڈسٹریز بلوچستان فوڈ اتھارٹی سمیت کوئی بھی متعلقہ ادارہ شہریوں کی شنوائی کے لئے فعال نہ ہونے کی وجہ سے گراں فروشوں کی چاندی ہوگئی ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی بلوچستان فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا فور ی طور نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فعال اور قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے اقدامات کریں یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اداروں کو فعال رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا اس کے باوجود دکانداروں نے اشیاءخورد و نوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.