Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لورالائی سے پیدل آنےوالے لانگ مارچ کے شرکاءکا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ(آن لائن)لورالائی سے پیدل آنے والے لانگ مارچ کے شرکا نے مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا دیا اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سول سوسائٹی کے تنظیموں نے کیمپ کے شرکاءسے اظہار یکجہتی کی اور ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اتوار کو لورالائی سے پیدل آنے والے لانگ مارچ کے شرکا نے مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کیا اس موقع پر لورالائی لانگ مار چ کے قیادت کرنے والے اسفند یار خان نے کہا کہ یکم اکتوبر کو لورالائی سے پیدل لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا اور 10ستمبر کو ہم کوئٹہ پہنچے انہوں نے کہا کہ یہ مارچ کسی امتحان اور چیلنج سے کم نہ تھا انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سے ڈی جی خان،کوئٹہ سے ڈیرہ اسماعیل خان،چمن ٹو کراچی قومی شاہراہ کو دو رویہ کیا جائے بلوچستان سے نکلنے والی گیس سے آج بھی 24اضلاع محروم ہیں لہذا مذکورہ اضلاع کوگیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے دکی اور نوشکی کے علاوہ تمام علاقے قبائلی ایریاز تھے لیکن حکومت کی جانب سے ان عوام پر جو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں پر ٹیکس لاگو کر دیااگر سہولیات فراہم نہیں کی جاتی تو ہم ٹیکس ادا کرنے سے قاصر ہونگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وفاقی کوٹہ 6فیصد ہے لیکن اس پر پنجاب کے لوگ آج براں جمان ہیں جعلی ڈومیسائل پر کام تو جاری ہے لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اس عمل کو صاف وشفاف بنا یا جائے اور ضلع میں 5ممبران کو ایکشن کمیٹی میں شامل کیا جائے سپیرہ راغہ روڈ جو گزشتہ 10سال سے زیر تعمیر ہے لیکن کام مکمل نہ ہوسکا ہے فوری طور پر مذکورہ شاہراہ پر کام مکمل کیا جائے لورالائی میں ہائیکورٹ سرکٹ بینچ کو فعال ،پنجاب میں مختلف جامعات میں بلوچستان کے طلبا وطالبات کی مخصوص سیٹوں کو بحال کر کے ماہانہ وظیفہ دیا جائے لورالائی ،سنجاوی روڈ ہرنائی ،شاہرگ او ر دکی سے کوئلہ کی سینکڑوں گاڑیاں پنجاب جاتے ہیں اور لاکھوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی پوری تعمیر لورالائی ٹیچنگ ہسپتال کو مشینری کی فراہمی لورالائی شہر میں پانی کی سنگین بحران کا خاتمہ ،قلعہ سیف اللہ سے ژوب روٹ پر تمام چیک پوسٹیں ختم ،تواب نامی شخص کے کم سن بیٹے کی ڈاکٹروں کی غفلت سے انتقال پر انہیں 5لاکھ روپے کی ادائیگی ،لورالائی کے مختلف کلیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور کمشنر ژوب ڈویژن کو اپنے پرانے دفتر میں بیٹھنے کا پابند کیا جائے ،ژوب ڈویژن میں بند وگھوسٹ اسکولوں کیخلاف کارروائی اور نظام تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات ،ناصر آباد کو علیحدہ فیڈر سے بجلی کی فراہمی یقینی بنا یاجائے اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو آئندہ کیلئے سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.