Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں 34.55 فیصد فیصد کمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 34.55 فیصد اور افغانستان سے درآمدات میں 90.90 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اگست 2020ء تک کی مدت میں افغانستان کو 123.750 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34.55 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 166.515 ملین ڈالر تھا۔ گزشتہ مالی سال میں افغانستان کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 888.91 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں افغانستان سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 90.90 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جولائی سے لے کر اگست 2020ء تک کی مدت میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 9.51 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 18.16 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ مالی سال میں افغانستان سے درآمدات کا مجموعی حجم 121.83 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.