Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

رکن بلوچستان اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری کیو ڈی اے بشری رند کورونا وائرس میں مبتلا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

رکن بلوچستان اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری کیو ڈی اے بشری رند بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔ رکن بلوچستان اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری کیو ڈی اے بشری رند بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں، ٹیسٹ کروانے پر ٹیسٹ پازیٹو آ گیا۔ طبیعت خراب ہونے پر فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل کے مطابق بشری رند کو گزشتہ شب سیچوریشن ڈراپ ہو گئی، آئی سی یو میں آکسیجن پر رکھا گیا۔ طبی امداد کی فراہمی کے بعد طبیعت سنبھل گئی لیکن اب بھی آئی سی یو میں آبزرویشن پر ہیں، طبی حالت اطمینان بخش ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.