Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کی پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی حافظ حمداللہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی ہفتہ کے روز پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 142 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاس آؤٹ ہونے والوں میں 32ویں ٹیکنیکل گریجویٹس اور 61 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ 16 ویں لیڈی کیڈٹس کورس اور پہلے بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ کرنے والوں میں شامل ہیں۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں قطر،مالدیپ ،فلسطین اور سری لنکاکے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہونے والوں میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی سینیٹر حافظ حمداللہ کا صاحبزادہ بھی شامل ہے۔ اپنے بیٹے کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں حافظ حمداللہ نے بھی شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.