Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان ودیگر کاآئل پیئر کا دورہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :  وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن عمر ایوب خان نے اپنی ٹیم بشمول خصوصی معاون وزیر اعظم ندیم بابر اور سیکٹری پیٹرولیم ڈویژن میاں حیاء الدین کے ساتھ آئل پیئر کا دورہ کیا ۔ چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل (ر) جمیل اخترنے عمر ایوب کو بتایا کہ کے پی ٹی کے تین آئل ٹرمینل 25 ملین ٹن لکویڈ بلک کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے علاوہ مزید لکویڈ بلک کارگو ہینڈلنگ کے لئے برتھ نمبر 1، 2 اور 24 پر صارفین کی ضروریات پوری کرتا ہے ۔اس موقع پر وزیر عمر ایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر نے کمپنیوں کی جانب سے موصول شکایات بابت پوچھا کہ تاخیر ہونے کی وجہ سے ڈیمریج کی پیمنٹ کرنی پڑتی ہے جو کہ کمپنیوں کے لئے تشویش کا باعث ہے ۔پیٹرولیم ڈویژن کے وفد نے بعد ازاں کے پی ٹی صدر دفتر کا بھی دورہ کیا اور کراچی بندرگاہ کی پورٹ آپریشنز بالخصوص لکویڈ کارگو ہینڈلنگ سے متعلق بریفنگ لی۔ اس موقع پر چیئرمین کے پی ٹی نے بتایا کہ کے پی ٹی نے پچھلے سال 98 لاکھ ٹن لکویڈ کارگو ہینڈل کیا اور اس سال 10 فیصد اضافے کا رحجان نظر آرہا ہے ۔ لاجسٹکس اور کنیکٹیویٹی لنکیج پر زور دیتے ہوئے چیرمین ریئر ایڈمرل جمیل نے بتایا کہ موجودہ لینڈ اور ریکلیمڈ لینڈ پر کے پی ٹی مستقبل میں کے پی ٹی فریٹ کوریڈور اور خصوصی اکانومی زون پر کام کرے گا۔ انہوں مزید بتایا کہ گریٹ کوریڈور روڈ، ریلوے اور گیس پائپ لائن لنکیج پورٹ کو فراہم ہوگی جب کہ خصوصی اکنامک زون لکویڈ بلک کارگو کو سٹوریج فراہم کرے گا۔ ایک اور منصوبہ جس پر چیرمین کے پی ٹی نے پچھلے دو سالوں میں کام کیا ہے وہ کنٹینرائزڈ LNG کی درآمدات ہے اور اس بارے میں انہوں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.