Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گورنر عمران اسماعیل کی زیرِ صدارت انڈسٹریل لائژن کمیٹی کا اجلاس

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :  گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیرِ صدارت سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں معاون خصوصی معدنی وسائل شہزاد قاسم اوروفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے نمائندوں اور شہر کے صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشنز کے صدور نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کے معدنی وسائل کے موثر استعمال کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کے علاوہ صنعتی علاقوں کے مسائل، بجلی، گیس، فراہمی و نکاسی آب کی صورتحال اور ان مسائل کے حل پر بھی غور کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کی صنعتی ترقی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اس ضمن میں وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لارہی ہے ،کورونا کے دوران وزیر اعظم کی بہترین حکمت عملی کے باعث پاکستان کی معیشت دوسرے ممالک کی طرح متاثر نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد قاسم نے کہا کہ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.