Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شعیب ملک کے ٹی20 کرکٹ میں10 ہزار رنزمکمل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی  (سپورٹس رپورٹر)  قومی ٹیم کے سینئر بیٹسمین شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دس ہزار رنز کا سنگ میل پار کرلیا جو اس اعزاز کے مالک پہلے پاکستانی اور ایشیائی جبکہ دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ۔38 سالہ شعیب ملک نے گزشتہ روز نیشنل ٹی ٹونٹی فرسٹ الیون کپ میں خیبرپختونخوا کی جانب سے بلوچستان کیخلاف 74 رنز کی اننگز کے دوران 47 واں رن بنایا تو وہ 395 ویں میچ کی 368 ویں اننگز میں دس ہزار رنز تک رسائی میں کامیاب ہو گئے ۔ وہ اس اعزاز کے مالک پہلے پاکستانی ہی نہیں بلکہ اولین ایشیائی اور عالمی کرکٹ کے تیسرے بیٹسمین بھی بن گئے کیونکہ ان سے قبل یہ کارنامہ صرف ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور کیرون پولارڈ ہی انجام دے سکے ہیں۔واضح رہے کہ شعیب ملک نے یہ کارنامہ کسی سنچری کے بغیر اپنی 62 ویں ففٹی کی بدولت انجام دیا ہے اور ناقابل شکست 95 رنز ان کا بہترین سکور ہے ۔شعیب ملک مختصر فارمیٹ کے مزید پانچ میچز کھیل کر 400 میچز کھیلنے والے چوتھے عالمی کرکٹر بھی بن جائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.