Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گروئن انجری ،نسیم شاہ قومی ٹی 20کپ سے باہر ہوگئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی :  وسطی پنجاب کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ گروئن انجری میں مبتلا ہو کر نیشنل ٹی 20کپ سے دستبردار ہو گئے جن کی جگہ وقاص مقصود کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔نسیم شاہ اب لاہور میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں رپورٹ کرینگے جہاں پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی انجری کامفصل جائزہ لے گا۔ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اثاثہ ہیں جن کو احتیاط کیساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہے لہٰذا جیسے ہی انہوں نے تکلیف کا اظہار کیا انہیں ایونٹ سے دستبرداری کے فوری بعد لاہور طلب کیا گیا تاکہ ان کی انجری کا جائزہ لیا جا سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.