Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

49 گیندوں پر 92 رنز ناٹ آؤٹ ,اویس ضیا نے خیبرپختونخوا کی فتح کا خواب توڑ دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی  ( سپورٹس رپورٹر) نیشنل ٹی20کپ میں دانش عزیز نے ناقابل شکست 59 رنز بنا کر سندھ کو 3وکٹوں سے فتح دلادی، اس سے قبل اویس ضیا کے 49 گیندوں پر ناقابل شکست 92 رنز سے 6 وکٹوں کی کامیابی کے سہارے بلوچستان کی دوسری پوزیشن پر ترقی ممکن ہوئی ۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر ایونٹ کے 17ویں میچ میں ٹاس جیت کر بلوچستان نے فیلڈ سنبھالی اور خیبر پختونخواکے فخر زمان کے 33رنز کے بعد شعیب ملک نے اپنی ٹیم کی اننگز کو سنبھالا اور 12رنز بنانے والے صاحبزادہ فرحان کیساتھ 69 رنز جوڑ کر مجموعی سکور چھ وکٹوں پر 154رنز تک پہنچا دیا۔شعیب ملک نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے جبکہ عاکف جاوید ہی دو وکٹیں حاصل کر سکے ۔بلوچستان کی جوابی اننگز میں نویں اوور تک کپتان حارث سہیل سمیت چار وکٹیں 68 رنز پر گر چکی تھیں لیکن اوپننگ بیٹسمین اویس ضیا نے اکبرالرحمن کے ساتھ مل کربہترین شراکت کی بدولت بلوچستان کو 17ویں اوور میں6وکٹوں سے فتح یقینی بنا دی۔مرد میدان اویس ضیا نے ناقابل شکست 92 رنز میں دس چوکے اور چار چھکے لگائے جبکہ اکبرالرحمن نے بھی 24رنز کا اضافہ کیااور شاہین آفریدی کی دو وکٹیں ضائع کردیں۔ایونٹ کے 18ویں میچ میں سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈ میں اترنے کا فیصلہ کیا تو سہیل خان نے کامران اکمل کو ایک رن پر آؤٹ کر کے اسے درست ثابت کردیا لیکن بابر اعظم کو روکنا ممکن نہیں تھا جنہوں نے 16رنز بنانے والے عبداللہ شفیق کے ساتھ 86 رنز کا اضافہ کر ڈالا اورخود بھی9چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 86 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے مگر ان کی واپسی کے بعد رضوان حسین 23 اور قاسم اکرم ناقابل شکست 16رنز بنا کر مجموعہ 6 وکٹوں پر 170رنز تک لے جانے میں کامیاب ہوئے ۔سہیل خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔سندھ کی 53رنز پر چار وکٹیں گرگئیں تاہم اعظم خان کے 32 رنز نے اننگز کو سنبھالا مگرفتح کے مرکزی کردار مرد میدان دانش عزیز ثابت ہوئے جنہوں نے 2چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 15بالز پر 36 رنز بنانے والے حسان خان کیساتھ شراکت میں کھیل کا نقشہ بدل دیا اور آخری اوور میں تین وکٹوں سے سنسنی خیز فتح یقینی بنا دی۔دانش عزیز نے ناقابل شکست 59 رنز میں5چوکے اور 3 چھکے لگا کر وقاص مقصود کی 3 خاک میں ملا دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.