Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا کیسز بڑھ گئے، انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی: اسد عمر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا ہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اسدعمر کا کہنا ہے کہ 6 ہفتے تک کورونا کیسز دو فیصد مثبت رہے، گزشتہ ہفتے اس میں دو فیصد اضافہ ہوا۔ کراچی، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تین سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، متاثرہ علاقوں سے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کئے جا رہے ہیں۔ سیکٹر جی 11 ٹو اور جی 7 تھری کے دو اسکولز سیل کر دیئے گئے، ڈی سی اسلام آباد کے مطابق 32 ریسٹورنٹس، 47 دُکانیں اور ایک ورکشاپ کو بھی سیل کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.