Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ میں کورونا وائرس کے نئے لہر کا خطرہ برقرار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس کے نئے لہر کا خطرہ برقرار،رواں ہفتے صوبے بھر میں 600سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں 25 اگست سے کورونا وائرس کی نئی لہرشروع ہوگئی صوبے کے مختلف اضلاع سے رواں ہفتے میں 669 کیسزرپورٹ ہوئے ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں مرحلہ وار تعلیمی اداروں کے کھولنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے تاہم دوسری جانب کورونا وائرس کے نئے لہر کا خدشہ بھی برقرار ہے ،بلوچستان میں کورونا کے صحتیاب افرادکی شرح 92% فیصد تک ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے عوام سے بارہا اپیل کی گئی ہے کہ وہ سختی کے ساتھ احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس خدشے کااظہار بھی کیاگیاہے کہ اگر کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر انسانی جانی نقصان کاخطرہ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.