Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، 3 شہری زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (آئی این پی)بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا اور ایک بار پھر ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائرمعاہدے کی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، بھارتی فوج نے ایک بار پھر بیدوری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپورجواب دےکردشمن کو بھار ی جانی ومالی نقصان پہنچایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.