Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شیڈول بینکوں کے مختصرمدتی قرضوں کے حجم میں کمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے مجموعی حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دومہینوں میں 1.85 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ جون 2020ء کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 82 کھرب، دوارب، 32 کروڑ 10 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2020ء کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 80کھرب، 52 ارب،6کروڑ، 10 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں 0.73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 79 کھرب،93 ارب، 89 کروڑ،70 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.