Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تمام فیصلوں اور اقدامات پر بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں : وزیراعظم عمران خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعظم سے سی ایم سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی ترقی کے معاملات، وفاقی حکومت کے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے ترقیاتی اقدامات اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ عمران خان نے صوبائی حکومت کے ترقیاتی پروگرام اور امن کے قیام کے لیۓ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

عمران خان نے وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ وفاقی حکومت صوبے کے مفاد میں کئے گئے تمام فیصلوں اور اقدامات پر صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے، گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور دیگر اہم شخصیات نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا، وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.