Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا

0

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سریاب روڈ پر قائم ایرگیشن کالونی کے قریب پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرلیے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نوعیت تعین کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا گیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.