Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مشہور سین کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے تنگ کیا، پریا کا انکشاف

0

چند سال قبل ملیالم فلم کے ایک گیت میں آنکھ مارنے کے منظر سے شہرت پانے والی پریا پرکاش ویریئر کا کہنا ہے کہ انہیں اس سین کے بعد سے سوشل میڈیا پر تنگ کیا جانے لگا تھا۔ 

پریا اب ملیالم فلموں کے بعد ہندی فلم میں بھی اپنا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جو فلم ’لوو ہیکرز‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

فلم میں وہ ایک نوجوان لڑکی کا کردار نبھائیں گی جنہیں سوشل میڈیا پر ہراسانی کا سامنا ہے۔

تاہم اس حوالے سے پریا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں حقیقی زندگی میں بھی اسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں اس منظر کے بعد جو کچھ ہورہا تھا اس میں خود کو ایڈجسٹ کرنا کافی مشکل تھا، کیونکہ اس وقت ایک 18 سالہ لڑکی کو بتانے کے لیے کوئی موجود نہیں تھا کہ اسے اس صورتحال میں یہ کرنا چاہیے اور یہ نہیں کرنا چاہیے۔

نوجوان اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ کیریئر کے بالکل آغاز میں ہی ایسی چیزوں کا سامنا کرتے ہیں تو وہ آپ پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے ان کی جدوجہد کا بڑا حصہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.