Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاک بحریہ نے ڈوبنے والی بھارتی کشتی کے 9 افراد کو زندہ بچالیا

0

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے ڈوبنے والی بھارتی کشتی کے 9 افراد کو زندہ بچالیا۔

پاک بحریہ کی جاب سے جاری بیان کے مطابق کھلے سمندر میں بھارتی کشتی جمنا ساغر ڈوب گئی، جسے پاک بحریہ کے جوانوں نے ریسکیو کرلیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ بھارتی کشتی جمنا ساغر میں 10 افراد سوار تھے، جن میں سے پاک بحریہ کے جوانوں نے 9 افراد کو ایک دوسرے بحری جہاز (MT KRUIBEKE) کے ذریعے زندہ بچا لیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے ایک بھارتی شہری کی لاش کو سمندر سے نکالا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.