Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نا تجربہ کاری کی وجہ سے پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا: جاوید میاں داد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:  پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر جاوید میاں داد نے مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستانی ہار پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نا تجربہ کاری کی وجہ سے پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا۔

مانچسٹرٹیسٹ میں شکست پرجاوید میاں داد نے ویڈیو بیان میں کہا کھلاڑی انگلینڈ میں کھا پی رہے ہیں مزے کر رہے ہیں۔ سرفراز کو بارواں کھلاڑی بنا کر گراونڈ میں بھیجا گیا جس سے دنیا میں پاکستان کی بے عزتی ہوئی۔ کپتان اظہر علی کو پیغام بھجوایا کہ کیسے کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا اسی گرائونڈ میں ہم اسپنرز کیساتھ کئی میچز جیت چکے ہیں۔ ٹیم کیساتھ ایسے لوگ لگا دیئے جنہیں کاپی پینسل پکڑنے کا شوق ہے۔ کاپی پینسل پکڑنی ہے تو کالج میں یا اسکول میں جا کر پڑھیں۔ چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے کپتان سرفراز احمد کو واٹر بوائے بنا دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.