Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پریشان کرنے والوں کی خواہش پوری نہ ہونے دیں، ژالے سرحدی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے مداحوں کو مثبت رہ کر پریشان کرنے اور بُرا چاہنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے نے لکھا کہ یہ بات ماننے والی ہے کہ مثبت رویہ آپ کے مسائل کو حل نہیں کر سکتا لیکن ان لوگوں کی کوشش کو ناکام ضرور بنا سکتا ہے جو آپ کے حوصلے پست کر کے آپ کو پریشان کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمشیہ مثبت رہیں اور پریشان کرنے والوں کی اس خواہش کو کبھی پورا نہ ہونے دیں جن کو آپ کی پریشانی خوشی دیتی ہے ۔

واضح رہے کہ ژالے سرحدی کو آج کل حال ہی میں دئیے گئے اپنے ایک بیان پر تنقید کا سامنا ہے۔

انہوں نے غیر ملکی اداکارہ کو پاکستان برانڈ کا ایمبیسڈر بنانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا ہونا ہمارے منہ پر طمانچہ ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ژالے سرحدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ پاکستانی اداکاراؤں کی جگہ ترک اداکارہ اسراء بلجیک (حلیمہ سلطان) کو برانڈ ایمبیسیڈر بناتے ہیں تو یہ ہمارے منہ پر طمانچہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.