Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سونو نگم پاکستانی کلام سُن کر آبدید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بھارتی میوزک انڈسٹری کے مشہور و معروف گلوکار سونو نگم پاکستان کی نوعمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی دلسوز آواز سُن کر آبدیدہ ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سونو نگم نے سوچ بینڈ اور کم عمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کے کلام’بول ہو‘ کو ماسٹر پیس قرار دیا۔

سونو نگم نے 02 منٹ سے زائد کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آبدیدہ دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں سونو نگم نے کہا کہ ’بہت دنوں بعد کچھ اچھا سننے کو ملا ہے، میں حیرت زدہ ہوں کہ اب بھی ایسا کام ہوتا ہے کہ انسان اسے سُن کر پھوٹ پھوٹ کر روئے۔‘

بھارتی گلوکار نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا کہ کوئی گانا سُن کر میں یوں رونا شروع کردوں گا۔

سونو نگم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کوئی گانا انہیں رُلا سکتا ہے لیکن اس گانے نے یہ کردیا۔

بالی ووڈ گلوکار نے بتایا کہ انہیں یہ کلام بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری نے بھیجا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب یہ کلام سنا تو روپڑے، یہ بہت ہی خوبصورتی سے لکھا اور گایا گیا کلام ہے۔

اپنی ویڈیو میں گلوکار نے نوعمر ہادیہ اور سوچ بینڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ گانا وہ بار بار سننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.