Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بی آر ٹی منصوبے کی افتتاحی تاریخ سامنے آگئی، وزیراعظم 13 اگست کو افتتاح کرینگے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور:  تحریک انصاف حکومت کے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کی افتتاحی تاریخ بالاخر سامنے آگئی، وزیراعظم عمران خان 13 اگست کو بی آرٹی کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم کو بی آرٹی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ بی آر ٹی منصوبے کا آغاز اکتوبر 2017 میں ہوا تھا، منصوبے میں مختلف مقامات پر 31 اسٹیشن بنائے گئے ہیں، 8 انڈر پاسز ہیں جن کی کل لمبائی 3 کلو میٹر ہے۔

بی آر ٹی میں 13 کلومیٹر کے اوور ہیڈ ہیں جن میں 9 اسٹیشن اوور ہیڈ بنائے گئے ہیں، منصوبے کی مجموعی لمبائی 65 کلو میٹر ہے۔ بی آر ٹی میں سفر کرنے والے شہریوں کے لیے گزشتہ روز زو کارڈ بھی جاری کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.